پاکستان ماین ورکرز فیڈریشن کا اعلامیہ

پاکستان ماین ورکرز فیڈریشن کا اعلامیہ

 

وفاقی حکومتی محکمہ ایچ آر ڈی کے زیرے کنٹرول ایی او بی آئی(EOBI) کے بورڈ آف ٹرسٹیز (BOT) نے تقریباً دو سال مشاورت کے بعد ایی او بی آئی(EOBI) کی پینشروں کے پینشن میں جنوری 2020 سے دو ہزار روپے اضافہ کیا تھا اور پینشروں نے ماہ مارچ 2020 کا پینشن 8500 روپے کے حساب سے وصول کیا تھا لیکن اپریل 2020 کو دو ہزار روپے اضافہ کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے، پاکستان ماین ورکرز فیڈریشن (پی ایم ڈبلیو ایف) اس عمل کی پرزور مذمت کرتی ہے اور متعلقہ ادارے اور مشیر ایچ آر ڈی سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ایی او بی آئی(EOBI) کی پینشروں کی پینشن 8500 روپے بحال کیا جائے۔
سوال یہ ہے کہ ایی او بی آئی(EOBI) کی بی او ٹی (BOT) کی کیا حیثیت ہے جس کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا، بورڈ کے ممبران کو اپنی حیثیت کا احساس ہونا چاہیے۔
حقیقت یہ ہے کہ لیبر کے مفاد کے لیے قائم اداروں میں بدعنوانی اور بدانتظامی ہورہی ہے ۔ اس کا خاتمہ کیے بغیر مزدوروں کو مفادات نہیں مل سکتے۔

Have your say